سوئٹزر لینڈ نے روس کے 8 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر دئیے

7  اپریل‬‮  2022

سوئٹزرلینڈ نے پابندی کے تناظر میں 8 ارب ڈالر کے روسی اثاثے منجمد کردئیے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی یوکرین کے خلاف فوجی جارحیت کے بعد  سوئٹزرلینڈ نے روس کے 8 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردئیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سوئٹزرلینڈ میں روس کے  منجمد شدہ اثاثوں میں بینک اکاؤنٹس اور مختلف ریاستوں میں روس کی جائیدادیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  سوئٹزرلینڈ نے 28 فروری کو یورپی یونین کی روس پر پابندیوں کی پالیسی کو اپناتے ہوئےملک بھر  میں موجود روسی اثاثوں کو مراحلہ وار منجمد کرنا شروع کر دیا تھا۔ گزشتہ ماہ سوئس حکام نے رپورٹ پیش کی تھی کہ حکومت  نے تقریباً 5.75 ارب ڈالر کے روسی اثاثے منجمد کردئیے ہیں، اور اب ان اثاثوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

یاد رہے کہ روس کی  یوکرین میں فوجی کاروائی کے بعد امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد مغربی ممالک نے روس کے اداروں، بینکوں، شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved