سال 2021 کے دوران ایم والٹس (برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس) میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021ء کے اختتام پر ایم والٹس کی تعاد 45 ملین تک بڑھ گئی جبکہ سال 2020ء کے خاتمہ پر یہ تعداد 37 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس طرح سال 2020ء کے مقابلہ میں 2021ء کے دوران برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس (بی بی) کی تعداد میں 8 ملین یعنی 21 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ کیلنڈر سال 2021ء کے دوران برانچ لیس بینکاری کی ٹرانزیکشنز بھی 51 فیصد اضافہ سے 2.5 ارب تک پہنچ گئیں جبکہ سال 2020ء کے مقابلہ میں سال 2021ء کے دوران برانچ لیس بینکاری کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 106 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ان کی مالیت 9 کھرب روپے تک پہنچ گئی۔