پنجاب حکومت نے 33 ہزار اساتذہ بھرتی کرنےکی منظوری دے دی

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعلٰی نے صوبے میں 33 ہزار  اساتذہ بھرتی کرنےکی منظوری دے دی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ابتدائی طور پر 16ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم نےکالجز میں لیکچررز کی 3 ہزار  اسامیوں پربھرتی کی ریکوزیشن کمیشن کو بھجوا دی ہے، محکمہ اسکول میں گریڈ 1 سے 10  تک کی خالی اسامیاں پُرکرنےکا کام شروع کردیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ایک لاکھ خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved