چیف جسٹس کی صاحبزادی کے استعفیٰ سے متعلق پیمرا کا بیان سامنے آگیا

8  اپریل‬‮  2022

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی صاحبزادی سحر زریں بندیال نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی شکایات کونسل کی رکن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی صاحبزادی سحر زریں بندیال کے مستعفیٰ ہونے سے متعلق خبروں کی پیمرا ترجمان نے وضاحت کردی۔پیمرا ترجمان نے وضاحت کی کہ سحر بندیال کو پیمرا میں گریڈ 20کوئی مستقل عہدہ نہیں دیا گیا تھا، انکی تقرری وفاقی حکومت کی جانب سے 2019 میں شکایات کونسل لاہور کی ممبر کے طور پر کی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق سحر بندیال کی تقرری مکمل طور پر اعزازی بنیادوں پر تھی اور انہوں نے کبھی کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا، انکی تقرری کونسل میں خاتون نمائندہ کے طور پر کی گئی۔

 پیمرا ترجمان کے مطابق انکی تقرری اقانون کے حوالے سے ان کےپس منظر کو مدنظر رکھ کر کی گئی، وہ امریکا اور برطانیہ سے کوالیفائیڈ ہیں اور 2013 سے وکالت کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved