سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران نےخان آج چار بجے اہم اجلاس طلب کرلیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج استعفیٰ دے رہے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کراچی میں رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتِ عظمیٰ نے غیر آئینی کام کو کالعدم قرار دے دیا۔لطیف کھوسہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا، جس سے ہم سرخرو ہوئے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ صورتحال میں قانونی آپشنز پر غور ہوگا۔