کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان (خاتون اول کی قریبی دوست) نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے .
فرح خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام جاری کیا ہے .انہوں نے کہا کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی ہوں، نہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی سرکاری کام کے معاملات میں مداخلت کی ہے .میرے کردار پر غلیط کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بہن بیٹیاں ہیں، میرے بزنس کے بارے میں پہلے بھی میرے شوہر وضاحت دے چکے ہیں . فرح خان نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا وہ بھی تردید کر چکے ہیں . انہوں نے کہا کہ میری فیملی ان الزامات کو سن کر سکتے اور صدمے کی کیفیت میں ہے .فرح خان نے اپیل کہ سنی سنائی باتوں پر انہیں بدنام نہ کیا جائے .
— iam Farah Khan (@farahkhan_92) April 7, 2022
. خیال رہے کہ فرح خان پر پنجاب میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں . ان الزامات کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرح خان ہماری پھوپھی کی بیٹی نہیں‘ مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں . جبکہ فرح خان کے حوالے سے الزامات پر عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تقررو تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں‘ ن لیگ اور اس کے حواری ساڑھے تین سال میں مجھ پر یا میری کابینہ پر کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں لا سکے‘ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں .