وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا ہے جس میں حکومتی قانونی ٹیم نے شرکت کی ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا ہے۔
فیصل جاوید نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے، بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہےکہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں، وہ ہار چکے ہیں۔‘انہوں نے واضح کیا کہ ‘ مٹھائی پھر ضائع‘ الفاظ یاد رکھیے گا آنے والا وقت بتائے گا انشاءاللہ، قوم نے فیصلہ کرلیا ہے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے-بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہےکہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں- وہ ہار چکے ہیں-مٹھائی پھر ضائع-الفاظ یاد رکھیے گا-آنے والا وقت بتائے گا انشاء اللہ-قوم نے فیصلہ کرلیا ہے-کپتان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے-وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 8, 2022
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم اور حکومتی قانونی ٹیم کو سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف قانونی امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔