وزیراعظم کی زیر صدرات وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع

8  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں وفاقی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کئے ہیں، اور شام میں قوم سے خطاب بھی کروں گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی سیاسی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے لڑا ہوں اور آخری لمحے آخری گیند تک مقابلہ کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ اور وزیراعظم کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کے بعد آج کے اجلاسوں میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں مبینہ غیر ملکی دھمکی آمیز خط کے اوپر مشاورت ہوگی اور اجلاس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔

بعد ازاں وزیراعظم قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved