وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر وزیراعظم ہائوس میں ہی بے ہوش ہوگئے تاہم اب وہ ہوش میں ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔اطلاعات کے مطابق حماد اظہر کابینہ کے اجلاس سمیت دیگر حکومتی مصروفیات کے باعث وزیراعظم ہائوس میں موجود تھے جب ان کی طبیعت ناساز ہوئی اور وہیں پر ہی ڈاکٹر وں کو بلا لیا گیا جنہوں نے طبی امداد دی ۔
ذرائع کے مطابق روزے کے دوران پانی کی کمی کی وجہ سے حماد اظہر کی طبیعت خراب ہوئی ہے