وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام طاقتیں بے نقاب ہو چکی ہیں، چوروں کو شکست ہو گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہتھیار ڈال کر نہیں جا رہے بلکہ چوروں کو شکست ہو گی۔ تمام طاقتیں بے نقاب ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت بھی ٹھیک تھا جب کہتا تھا ایمرجنسی لگا دو اور آج بھی کہتا ہوں کہ ہمیں مستعفی ہونا چاہیے۔ میں اُس وقت بھی ٹھیک تھا جب گورنر راج کی بات کرتا تھا۔ میں نے تین ماہ قبل استعفے دینے کی بات کی تھی۔ میں آج بھی کہتا ہوں ہمیں یک زبان ہو کر مستعفیٰ ہو جانا چاہیے اور باہر نکلنا چاہیے۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی سمجھ رہا ہے کہ قوم کو سمجھ نہیں آئی کہ کیا ہوا، کیسے ہوا، کس طرح ہوا اور کس نے کیا، قوم کو سب سمجھ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی اس کیس میں بے نقاب ہوگیا ہے جب کہ ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا۔