بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس کو منی لانڈرنگ کیس میں 11 سال قیدکی سزا

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

بنگلادیشی عدالت نے بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس کو منی لانڈرنگ اور اعتماد توڑنےکےکیس میں 11 سال قیدکی سزا سنادی گئی۔
بنگلا دیشی میڈیا کےمطابق بنگلادیشی عدالت نے سابق چیف جسٹس سریندرکمار سنہا کو اس کی غیر موجودگی میں سزاسنائی گئی ہے، سابق چیف جسٹس سریندرکماران دنوں شمالی امریکا میں مقیم ہیں۔
پراسیکیوٹر کے مطابق سنہا کو منی لانڈرنگ پر 7 سال اور اعتماد توڑنے پر 4 سال جیل کی سزا ہوئی ہے ۔
اپوزیشن گروپ اور اتحادیوں نے سابق چیف جسٹس کے خلاف کیس کو سیاسی قرار دیا ہے، سریندر کمارنے 2017 میں ایک کیس میں فیصلہ دیا تھا کہ پارلیمنٹ ججوں کو برطرف نہیں کرسکتی۔
اس تاریخی فیصلے کے بعد وہ ملک چھوڑ کر شمالی امریکا منتقل ہوگئے تھے، سریندر کمارنے اپنی کتاب میں اعتراف کیا تھا کہ انھیں استعفیٰ دینے اور ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔سریندرکمار سنہا بنگلادیش کے پہلے ہندو چیف جسٹس تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved