احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس ریاست میں آئین بے وقعت ہوجائے وہ کھوکھلی ہوجاتی ہے، تین اپریل دو ہزار بائیس کو آئین شکنی کی گئی جو سیاہ الفاظ میں لکھی جائے گی، تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سویلین حکومت نے آئین توڑنے کی کوشش کی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ميں نہ مانوں کی تکرار نے آپ کو اور ملکی معيشت کو تباہ کيا، امید ہے عمران خان کل اپنی شکست تسلیم کرینگے۔ اب قومی اسمبلی نے تحريک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانی ہے، اميد ہے عمران خان اسپورٹس مين شپ کا مظاہرہ کريں گے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ اپوزيشن کی اکثريت سياسی جماعتوں پر مبنی ہے ، کل پرامن طريقے سےاسمبلی جائيں گے۔ ہماری سياسی نظريات الگ ليکن ہماری شناخت پاکستان ہے۔ جس ملک میں آئین بےوقعت ہو وہ تباہ ہوتی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پيکا قانون کو مسترد کيا ہے، اس آرڈيننس کے بعد حکومت نے مخالفين کو جيلوں ميں ڈالا، حکومت اپنےمخالفين کي زبان کو بند کرانا چاہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اکيلی ہے اورملک کی سياسي جماعتيں الگ کھڑی ہيں ، تحریک انصاف کی نقصان دہ پاليسی کے باعث اتحادی بھی الگ ہوگئے ، عمران خان نے غداری کارڈ کھيل کرخارجہ پاليسی سے کھيلا ہے، ملکی مفادکوداؤ پرلگانے والوں کوبے نقاب کيا جائےگا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سپريم کورٹ کے فيصلے کے بعدسپرائز کی گنجائش نہيں ، سپريم کورٹ کے مقررہ وقت ميں اسپيکر رائے شماری کرائے ، کسی نے رکاوٹ ڈالی تو وہ توہين عدالت کا مرتکب ہو گا۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس ریاست میں آئین بے وقعت ہوجائے وہ کھوکھلی ہوجاتی ہے، تین اپریل دو ہزار بائیس کو آئین شکنی کی گئی جو سیاہ الفاظ میں لکھی جائے گی، تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سویلین حکومت نے آئین توڑنے کی کوشش کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران نیازی ہٹ دھرمی اور انا پرستی سے خود نمائش کی گرفت میں ہیں، وہ پاکستان کے اداروں کو داؤ پر لگانے پر لگے ہوئے ہیں، آپ کی حکومت کے چار سال میں معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے روپے کو تھوڑا سا بہتر کیا، اسٹاک مارکیٹ بہتر ہوئی، اس ریکوری کو دوبارہ کریش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے ملک کا مستقبل خراب کرنے کی مزید کوشش نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کا حکم بہت واضح ہے، تین اپریل کی حیثیت پر اسمبلی بحال ہوئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ امید ہے اسپیکر اور قومی اسمبلی کا تمام اسٹاف پرامن ووٹنگ کروائے گا، سب مل کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکال سکیں، نئی حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے قومی ایجنڈا پر کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کی پہچان پاکستان ہے، ہم سب اول پاکستانی ہیں، امید ہے حکومت جاتے ہوئے مزید بگاڑ پیدا نہیں کرے گی۔
یاد رہے کہ کل قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر مزید پیشرفت ہونا ہے اور اس حوالے سے صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ
اس مہنگائی کے ستائے عوام کو ہر صورت اس بحران سے نکالیں گے۔