کارگل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
لداخ – (اے پی پی): بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جمعرات کی شام لداخ کے ضلع کارگل میں 3.6 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی اور اسکا مرکز کارگل کے شمال مغرب میں 82 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔