ہندو رہنما کی مسلمان لڑکیوں کو اغوا کر کے سرعام ریپ کی دھمکیاں

8  اپریل‬‮  2022

بھارت میں مسلمانوں کے لیے زندگی مسلسل تنگ ہوتی جا رہی ہے اور آئے روز مسلم دشمنی کا کوئی نا کوئی واقعہ سامنے آجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں مسلم کش فسادات کے دوران انتہا پسند ہند بلوائیوں نے مسلمانوں کے درجنوں گھروں پر حملہ کر کے ناصرف توڑ پھوڑ کی تھی بلکہ انہیں آگ بھی لگا دی تھی۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں ایک ہندو انتہا پسند کو مسجد کی چھت پر کھڑے ہو کر ہندوتوا کا جھنڈا لہراتے اور ہندو مذہب کے نعرے لگاتے دیکھا گیا۔

اب بھارت میں مسلم دشمنی کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک ہندو مذہبی رہنما کو مسجد کے سامنے گاڑی میں بیٹھے مائیک پر ہجوم سے خطاب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر سیتا پور میں پیش آیا جہاں ایک ہندو رہنما نے عوامی ہجوم سے خطاب کیا۔

وائرل ویڈیو میں ہندو رہنما کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اگر علاقے میں کسی مسلمان نے کسی لڑکی کو چھیڑا تو میں اس کے گھر سے اس کی بیٹی یا بہو کو اغوا کر کے سب کے سامنے ریپ کا نشانہ بناؤں گا۔

اسی ہندو رہنما کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اس کی گاڑی پر مسلح پولیس اہلکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved