بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کے خلاف رپورٹنگ کرنے پر دو صحافیوں سمیت 8 افراد کی برہنہ پریڈ کروا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تصویر میں برہنہ نظر آنے والے افراد میں 2 مقامی صحافی جبکہ دیگر ڈرامہ آرٹسٹ ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے 2 اپریل کو مقامی تھیٹر آرٹسٹ کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر گرفتار کیاتھا۔
تھیٹر آرٹسٹ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پر پولیس نے مزید افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔حراست میں لیے گئے مقامی صحافی نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمان کے خلاف لکھنے پر مجھے بھی حراست میں لیا گیا، اور پولیس نے کپڑے اتار کر تھانے میں پریڈ کرائی۔
دوسری جانب پولیس نے مقامی صحافی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔