جیو نیوز سے نکالنے کی خبروں پر سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے جیو نیوز سے ارشاد بھٹی، سماء نیوز سے عمران ریاض خان اور پبلک نیوز سے ملیحہ ہاشمی کو آف ائیر کرنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس مذمت کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔
شیریں مزاری کی ٹوئٹ پر ردعمل میں سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ شیریں صاحبہ میں جیونیوز میں ہی ہوں، مجھےکسی نےنہیں نکالا،میں 3دن کی چھٹی پر ہوں،انشاءاللہ سوموار کو آپکو جیو نیوز کی سکرین پر نظر آؤں گا۔
شیریں صاحبہ میں جیو میں ہی ہوں،کسی نےنہیں نکالا،میں 3دن کی چھٹی پر ہوں،انشاءاللہ سوموار کو آپکو جیو کی سکرین پر نظر آؤں گا،آپکاشکریہ،مجھےپتا ہےآپ نرم دل،تبھی تو نوازشریف کو باہر بجھواتے وقت آپ کابینہ اجلاس میں رو پڑی تھیں مگر شکرکریں آپکاپیکاآرڈیننس نہیں رہا ورنہ اس فیک نیوز پر ؟ https://t.co/xTEsIvkRU8
— Irshad Bhatti (@IrshadBhatti336) April 8, 2022
ارشاد بھٹی نے کہا کہ آپکاشکریہ،مجھےپتا ہےآپ نرم دل ہیں،تبھی تو نوازشریف کو باہر بجھواتے وقت آپ کابینہ اجلاس میں رو پڑی تھیں۔ انہوں نے طنزاً کہا کہ شکرکریں آپکاپیکاآرڈیننس نہیں رہا ورنہ اس فیک نیوز پرکاروائی ہو جاتی۔