میزبان کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، ول سمتھ پر آسکر تقریبات میں شرکت پر 10 سال کی پابندی عائد

8  اپریل‬‮  2022

آسکر ایوارڈ کی حالیہ تقریب میں میزبان کو تھپڑ مارنے کے باعث ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ پرآسکر تقاریب میں شرکت کرنے  پر 10 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اکیڈمی ایوارڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہمارے لیے دنیا بھر میں اپنے مہمانوں، ناظرین اور اپنی اکیڈمی فیملی کیلئے ایک مثال قائم کرنے کا موقع تھا تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ  کرسکے۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ول اسمتھ نے کہا کہ میں اکیڈمی کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور اس کا احترام کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ آسکر ایوارڈز کی حالیہ تقریب کےدوران اداکار کرس راک ایوارڈ دینےاسٹیج پرآئے تھے، اس دوران انہوں نے ول اسمتھ کی بیوی جاڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑ جانے پرمذاق اڑایا تھا۔کرس کے مذاق پر اسمتھ اسٹیج پر آئے اورکرس راک کے منہ پر زور دارتھپڑ رسید کر دیا، اس کے باوجود  کرس راک مسلسل مذاق میں لگے رہے لیکن اسمتھ اپنی نشست پر بیٹھ کر انہیں برا بھلا کہتے رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved