محب وطن پاکستانی ہوں، میں نے کوئی آئین نہیں توڑا، قاسم سوری

9  اپریل‬‮  2022

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ بڑی قوتیں صرف پاکستان میں ہی نہیں دیگر جگہوں پر بھی حکومت بدلنے کا سوچ رہی ہیں۔

 ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں محب وطن پاکستانی ہوں، بیرون ملک سازش کے خلاف ثبوت دیکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی اس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑی قوتیں صرف پاکستان میں ہی نہیں باقی جگہوں پر بھی حکومت بدلنے کا سوچ رہی ہیں، حکومت نے کمیشن بنایا ہے، غیرملکی ایجنڈے کے تحت حکومتیں بدلیں تو ایک محب وطن پاکستانی کیا قدم اٹھائے۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ جنہوں نے مارشل لاء لگایا انہوں نے غلط کیا، ہماری جمہوری حکومت ہے، عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہے، عوام کو پتا ہے سازش ہورہی ہے۔قاسم سوری کا کہنا تھا کہ بیرونی آقاؤں کی غلامی کرتے ہوئے حکومت بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے پاکستان کی خاطر رولنگ دی، ساری زندگی اس پر فخر کروں گا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آرٹیکل 5 اور میری رولنگ کی طرف گئی ہی نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved