عدم اعتماد کی تحریک کا دفاع کرنا ہمارا فرض ہے، شاہ محمود

9  اپریل‬‮  2022

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہہم آئینی، سیاسی اور جمہوری انداز میں تحریک کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے سپریم کورٹ فیصلے کا حوالہ دیا ، تسلیم کرتا ہوں کہ عدم اعتماد کی آئین میں گنجائش موجود ہے اور تحریک کو پیش کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن اس کا دفاع کرنا میرا فرض ہے، ہم آئینی و جمہوری انداز سے عدم اعتماد کی تحریک کا دفاع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر  خارجہ کاکہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلے کو تسلیم کر لیا ہے لیکن عدلیہ کے پاس ہمارے دوست کیوں گئے،ازخود نوٹس کیوں لیاگیا؟ اس کا ایک پس منظر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنی تقریر جاری رکھنے پر اصرار کیا لیکن اپوزیشن ارکان نے شور مچانا شروع کردیا۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے۔ اس پر اسپیکر نے اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved