وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر پالیسیوں کی بدولت گردشی قرضے میں کافی حد تک کم ہوئے ہیں ۔
اسد عمر سے عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کیلیے ڈائریکٹر نے ملاقات کی، ملاقات میں عالمی بینک کی مدد سے چلنے والے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہااور ان منصوبوں کی تعریف کی، اسد عمر نے کہاکہ موجودہ حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ عالمی بینک کے مختلف منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے،حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے گردشی قرضے میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے۔
اسد عمر نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ملک میں پاور سیکٹر میں اصلاحات لارہی ہے،حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ،ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے،سماجی اخراجات کے تحفظ اور سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے بجلی کے ترسیلی نظام کی توسیع اور جدیدیت کے لیے عالمی بینک کی معاونت کی اہمیت پر مزید زور دیا، اسدعمر نے کہاکہ حکومت شماریات کے نظام کو جدید بنانے کیلیے کام کررہی ہے۔