شہباز شریف و جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کرنیوالا اعلی افسرچھٹی پر چلا گیا

9  اپریل‬‮  2022

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسر ڈاکٹر رضوان چھٹی پر چلے گئے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم کیسوں کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے آفیسر ڈاکٹر رضوان چھٹی پر چلے گئے۔ ڈاکٹر رضوان شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف درج مقدمات میں تفتیشی ٹیموں کی سربراہی بھی کر رہے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان نے عہدہ چھوڑ کر چھٹی لی ہے اور ان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر نازیہ امبرین کو ڈائریکٹر کا چارج دے دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، ڈاکٹر رضوان کی چھٹی 11 اپریل سے آغاز ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved