اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سے عدم اعتماد پر ووٹنگ کا وقت مقرر کرنے کا مطابہ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے وفد کی اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ جلد از جلد کروانے پر زور دیا گیا ہے۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اگر آج ووٹنگ کا عمل نہیں ہوتا ہے تو یہ توہین عدالت ہوگی اور ایسی صورتحال میں ہم سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔حکومتی اراکین نے ایوان میں احتجاج کی تیاری شروع کردی ہے، اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شام 8 بجے تک ہوگی جس کی تصدیق اپوزیشن نے بھی کردی ۔
راجہ پرویز اشرف نے بتایاابھی تاخیر کے لیے چھوٹے موٹے بہانے چل رہے ہیں، آج کا دن حکومت کے پاس ہے لیکن وہ کہہ رہے ہیں کہ شام 8 بجے ووٹنگ کرائیں گے ۔ اسی سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رانا ثناء نے بتایا کہ سپیکر سے ملاقات ہوئی ہے ، وہ ابھی مبینہ دھمکی آمیز خط پر تقاریر کراناچاہتے ہیں لیکن ووٹنگ کب تک ہوگی،ا س بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دیا۔
تحریک عدم اعتماد پر اجلاس تاخیر کا شکار، اپوزیشن کی اسپیکر کے ساتھ ملاقات، ووٹنگ کب ہوگی ؟
9
اپریل 2022
