اسپیکر رولنگ مسترد کرنے کے فیصلے پر،حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی

9  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے۔

تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 7 اپریل کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے حکومت نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا ہے۔اسد عمر نے یہ درخواست بابراعوان اور محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ کے  5 رکنی لارجر بینچ کا 7 اپریل کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ قومی اسمبلی کو آرٹیکل 69 کے تحت ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتی۔درخواست میں عدالت سے کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں غلطیاں موجود ہیں۔ اسپیکر کی رولنگ کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔

درخواست میں یہ مؤقف بھی اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کو اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں تھا۔درخواست میں عدالتِ عظمٰی سے استدعا کی گئی کہ عدالت نظر ثانی کرتے ہوئے 3 اپریل کے وزیراعظم اورصدر کے اقدامات بحال کرے۔بابراعوان نے وزیراعظم کی ہدایت پرایڈوکیٹ اظہرصدیق کے ساتھ مل کرتیارکی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق تین اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کرکے عدم  اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved