وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج رات 9 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت ملکی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ کا خصوصی اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے، جب دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اور تحریک عدم اعتماد پر تاحال ووٹنگ نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن اور حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر رات 8 بجے ووٹنگ کرانے پر اتفاق کیا تھا۔