آج اگر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوئی تو پھر دیکھ لیں گے،شہباز شریف

9  اپریل‬‮  2022

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن)  کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ ہونے سے متعلق اظہار خیال کیا کہ عدالتی حکم کے مطابق اگر آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوئی تو مزید مشاورت سے طے کریں گے کے کیا کر نا ہے ۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ ہوگی، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔

اس پر صحافی نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ اگر قومی اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ نہ کرائی گئی تو آپ کیا کریں گے؟

اس پر جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود آج ووٹنگ نہ کرائی گئی تو پھر دیکھیں گے۔

جبکہ دوسری جانب عمران خان نے پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کا اجلاس آج رات 9 بجے  طلب کرلیا ہے ,جبکہ اجلاس   نماز مغرب  اور افطاری کے وقت  کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved