وزیراعظم نے ثابت کر دیا وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،فواد چوہدری

10  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے وزیر اعظم عمران خان کی سپریم کورٹ میں آمد کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ کس قدر قانون اور عدالتوں کے احترام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نے وزیر اعظم عمران خان کی سپریم کورٹ میں آمد کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ کس قدر قانون اور عدالتوں کے احترام کرتے ہیں سانحہ اے پی ایس کے وقت مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی چاہتے تو ساری ذمہ داری ان پر ڈال دیتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قانون اور انصاف کے علمبردار ہیں اور یہ ہی ان کی سیاست کا مرکز ہے، عدالت عظمیٰ نے صبح ساڑھے نو بجے حکم دیا اور وزیر اعظم عمران خان گھر سے سیدھا عدالت پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ فوج، پیرا ملٹری فورسز اور تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مل کر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی منشور کا عملی مظاہرہ کیا اور عدالتی حکم پر تنہا ہی عدالت عظمیٰ پہنچ گئے، آئندہ 4 ہفتے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عدالت کو یقین دلایا ہے کہ آئندہ چار ہفتوں میں رپورٹ پیش کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved