پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہیں کرتےتوآرمی چیف کردارادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں مصطفیٰ نوازکھوکھر کا کہنا تھاکہ جنرل قمرجاوید باجوہ کوبھی ایک بیان جاری کرنا چاہیے، انہیں کہنا چاہیے کہ وہ آئین، جمہوریت اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اگر آج اسپیکر اور حکومت سپریم کورٹ کے واضح حکم پر عمل نہیں کرتے تو پھر اس بحرانی کیفیت میں جنرل باجوہ کو اپنا رول پلے کرنا چاہئے۔
جی ہاں! انھیں بھی ایک بیان جاری کرنا چاہئے کہ وہ ایک پروفیشنل فوجی کی طرح آئین، جمہوریت اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) April 9, 2022
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 7 بجے تک کا وقفہ ہے۔