کوئی گیم شروع نہیں ہورہی، عمران پانچ سال پورے کریں گے، شیخ رشید

10  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی گیم شروع نہیں ہورہی اور عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے ہمراہ پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ سب سے بڑا ادارہ ہے۔ جو قانون اور آئین کے مطابق ہو گا وہی ہو گا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، اس کے فیصلے حکومت اور وزیراعظم پر بھی لاگو ہیں لہٰذا سپریم کورٹ جو کہے گی وزیراعظم سنیں گے کیونکہ سپریم کورٹ بھی جمہوریت کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے، کوئی گیم شروع نہیں ہورہی اور گیم صرف عمران خان کی ہے لہٰذا وہ پانچ سال پورے کریں گے۔ عمران خان کی حکومت کامیاب رہے گی اور پانچ سال پورے کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved