مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اس خوف میں مبتلا دماغی مریض کے ہاتھ میں ماچس ہے، جس سے یہ ہر طرف آگ لگانا چاہتا ہے۔
اس خوف میں مبتلا دماغی مریض کے ہاتھ میں ماچس ہے جس سے یہ ہر طرف آگ لگانا چاہتا ہے۔ اس سے پہلے کہ یہ مزید نقصان کر دے، اس کو گرفتار کرنا چاہیے۔ ۲۲ کڑوڑ کی قسمت ایسے ہیجانی شخص کے ہاتھ میں نہیں دی جا سکتی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2022
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ یہ مزید نقصان کر دے، اس کو گرفتار کرنا چاہیے۔ 22 کروڑ عوام کی قسمت ایسے ہیجانی شخص کے ہاتھ میں نہیں دی جا سکتی۔
واضح رہے کہ آج کے قومی اسمبلی اجلاس میں تاحال تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو سکی، جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے رات 9 بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا اس صورتحال میں کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے مطالبے کو اگنور کر دیا۔ رات 9 بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کی آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کی نیت نہیں ہے۔ اسپیکر اور وزیراعظم کا گٹھ جوڑ واضح ہے۔