اسپیکر قومی اسمبلی اپنے حلد سے وفاداری نہیں کر رہے،اختر مینگل

9  اپریل‬‮  2022

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اخترمینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے حلف سے وفاداری نہیں کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر جس کرسی پر بیٹھے ہیں وہ کسی کی ذات نے انہیں نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے ممبران نے انہیں ووٹ دے کر اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی پر بٹھایا، اسد قیصر اپنے حلف سے وفاداری نہیں کر رہے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسپیکر اگر ذاتی رشتوں کو اہم رکھیں تو آئین کی پاسداری نہیں کرسکتے۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے متعدد بار کہا کہ  ووٹ کرایا جائے اگر اعوان کو مزید گمراہ کیا تو بات بہت آگے تلک جائی گی۔

دوسری جانب  اسپیکر قومی اسمبلی متعدد بار اجلاس  کوملتوی کرتے رہے ہیں ، اور اجلاس کے دوران بھی  ووٹنگ کراو کے نعرے لگتے رہے ہیں ،اسی دوران وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے اور وزیر اعظم نے سینئر صحافی حضرات کو بھی بلا لیا ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved