امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ رواں ہفتے پاکستان آئیں گے

10  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکہ کے امور افغانستان کیلئے سابق خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کے بعد تھامس ویسٹ کا یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہو گاجس میں وہ افغانستان کے مستقبل کیلئے امریکہ کی پاکستان سے توقعات واضح کریں گے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھامس ویسٹ جو ابھی برسلز میں موجود ہیں و پاکستان کے علاوہ ہ برطانیہ اور بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا  کہ ہم اپنے شراکت دار ممالک  کے ساتھ مل کر ان توقعات کو واضح کرتے رہیں گے جوامریکی حکام طالبان اور مستقبل کی کسی بھی افغان حکومت سے رکھتے ہیں۔

برسلز میں ورچوئل میڈیا بریفنگ میں تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ، افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بارے میں پریشان ہے اور القاعدہ کی موجودگی بھی واشنگٹن کیلئےتشویش کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ طالبان ان کے خلاف )داعش، القاعدہ( کامیاب ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved