یو کرینی صدر ایک بار پھر روس سے مذاکرات کیلئے تیار

9  اپریل‬‮  2022

یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایک بار پھر روس سے مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ  یوکرین اب بھی روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ ہم جنگ کے لیے تیار ہیں، ساتھ ہی مذاکرات کے لیے بھی تیار ہیں، جنگ کو سفارت کاری کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی شہر بوچا میں شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد سے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved