اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفی ہوگئے

9  اپریل‬‮  2022

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کہ قومی اسمبلی میں آج صبح ساڑھے 10 بجے سے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے تاہم اب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر مستعفی ہوگئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر استعفے پر غور کر رہے ہیں۔ آج اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایک وفاقی وزیر کی تلخی ہوئی، تلخی کا واقعہ پارلیمنٹ میں موجود صدارتی چیمبر میں ہوا۔

وفاقی وزیر نے اسپیکر اسد قیصر سے کہا کہ آپ عمران خان کی لائن لیں اپنی لائن نہ لیں۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں آئین پاکستان کی لائن لے رہا ہوں، تحریک انصاف میں شمولیت آئین پاکستان کے تحفط کیلئے کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved