کورونا ویکسین کا 50 فیصد ہدف حاصل کر لیا، اسد عمر

10  ‬‮نومبر‬‮  2021

سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے کورونا ویکسین لگوانے کے اہل افراد میں سے 50 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ عمر کے لحاظ سے کورونا ویکسین لگانے کے اہل افراد کی 50 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگانے کا بڑا ہدف حاصل کر لیا ہے۔انہوں نے صوبوں کے اعدادوشمار شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا کورونا ویکسین کے اہل افراد کی 50 فیصد آبادی کو پہلی ڈوز لگانے والا دوسرا صوبہ بن گیا ہے۔ مزید کہا کہ گذشتہ روز کورونا ویکسین کی ریکارڈ 17 لاکھ ڈوزز لگائی گئیں۔

یاد رہے کہ اہل افراد کی 50 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرنے والا پہلا صوبہ پنجاب تھا جس نے گذشتہ ہفتے یہ ہدف حاصل کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved