ملک میں غیر معمولی سیاسی صورتحال کے پیش نظر تمام ائیر پورٹس پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ سرکاری افسران کو این او سی کے بغیر بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے تمام افسراان کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گی ہے، اور تمام شاہراہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
اس ضمن میں راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، اور اڈیالہ جیل میں تعینات رات کی شفٹ کے عملے کو حاضری پوری رکھنے کی ہدایت کردی، اس کیساتھ اڈیالہ جیل کے داخلی و خارجی دروازوں کا عملہ بھی طلب کرلیا گیا۔