تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے اور کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے۔
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے اور پاکستان کے عوام کی دعائیں اللہ نے قبول کرلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے تمام ساتھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ کیسز کے متعلق شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم کسی کو جیلوں میں ڈالیں گے، قانون اپنا راستہ خود اپنائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کیساتھ کامیاب ہو گئی ہے، جس کے بعد وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے۔