پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا کہ غرور اور تکبر انسانوں کے لیے نہیں ہے، تکبر کو زوال ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ غرور اور تکبر انسانوں کے لیے نہیں۔ تکبر کو زوال ہے، زوال ہے زوال ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اسی لیے عمران خان پاکستان کا ووٹ آؤٹ ہو جانے والا پہلا وزیرِ اعظم ٹھہرا ہے۔
غرور اور تکبر انسانوں کے کیے نہیں۔ تکبر کو زوال ہے، زوال ہے زوال ہے! اسی لیے عمران خان پاکستان کا ووٹ آؤٹ ہو جانے والا پہلا وزیرِ اعظم ٹھہرا!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2022
اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں نواز شریف کی تصویر لگا کر کہا کہ ’میں نے آپ کو آمریت کے زندانوں میں فاتح کے روپ میں دیکھا، آپ کے ساتھ جیل گزار کر آپ کو فاتح کے روپ میں دیکھا، میں نے آپ کو کبھی ٹوٹتے نہیں دیکھا، ہمیشہ آپ کے دشمنوں کو رسوا ہوتے دیکھا، مبارک ہو میرے قائد، اللّہ کے فضل سے آج دنیا نے آپ کو ایک بار مرتبہ پھر فاتح دیکھا
میں نے آپ کو آمریت کے زندانوں میں فاتح کے روپ میں دیکھا.
آپ کے ساتھ جیل گزار کر آپ کو فاتح کے روپ میں دیکھا.
میں نے آپ کو کبھی ٹوٹتے نہیں دیکھا۔ہمیشہ آپ کے دشمنوں کو رسوا ہوتے دیکھا۔مبارک ہو میرے قائد اللّہ کے فضل سے آج دنیا نے آپ کو ایک بار مرتبہ پھر فاتح دیکھا.
جیئےسدا نوازشریف pic.twitter.com/D2TO8y7x4p— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2022
مریم نے مزید ایک ٹوئٹ میں لکھا:

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔