اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے کیوں ڈرتی ہے، بابراعوان

20  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے ہمراہ پریس  کانفرنس کرتے ہوئے  وزیراعظم کے مشیر برائے اپرلیمانی اموربابر اعوان کا کہناتھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی روکے گی، جو اس مشین سے ڈر کے بھاگ رہے ہیں انہیں قوم کو جواب دینا پڑے گا۔ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم اگلا الیکشن چوری کرنے کیلئے ای وی ایم کے استعمال کی بات کر رہے ہیں۔ اس مشین پر سب سے پہلے کام پیپلزپارٹی نے 13-2008ءکے دور حکومت میں کیا،  عمران خان کے آنے سے پہلے سابقہ ن لیگ کی حکومت بھی 2017ء میں اس پر کام کر رہی تھی۔ لیکن ابھی  انتخابی اصلاحات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم انتخابی اصلاحات ،ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے اقدامات کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن اپوزیشن کی زبان بول رہا ہے، وفاقی وزیر ریلوے

وفاقی وزیر ریلوے  اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کیلئےکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔الیکشن کمیشن اپوزیشن کی زبان بول رہاہے ہم  الیکشن کمیشن میں ایسا نظام لے کر آئیں گے کہ آنے والی نسلیں انگلی نہ اٹھا سکیں۔ الیکشن کمیشن کو ایک آزاد ادارہ بنا کر رہیں گے، سمجھ نہیں آتا کہ چیف الیکشن کمشنر کس کے کہنے پر ادارے کو تباہ کر رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی تقرری کیسے ہوئی یہ معاملات سامنے نہیں لانا چاہتے، اس راز ہی رہنے دیں، کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved