وسیم اکرم کا ویرات کوہلی اورروی شاستری کیلئے خصوصی پیغام

10  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری اور ویرات کوہلی کیلئے خصوصی پیغام دیا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایک شاندار لیڈر ہیں، بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان نے چیمپئن کی طرح پرفیکٹ اختتام کیا، آخری دن بھی ہم نے ان کی لیڈرشپ کو دیکھا۔

پاکستان کے سابق کپتان نے روی شاستری کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرا دل اپنے پرانے دوست روی شاستری سے ملتا ہے، آپ کمنٹری باکس میں واپس آجائیں۔

واضح رہےکہ بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے واپسی ہوچکی ہے جس کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری اور کپتان ویرات کوہلی بھی اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں، کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ راہول ڈریوڈ نے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved