سی ٹی ڈی نے بنوں کے علاقے ہوید میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، آئی ای ڈی، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں سے 3 کلاشنکوف، 12 میگزینز، 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پولیس اہلکاروں کے قتل میں مطلوب مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا تھا۔