بھارتی اداکارہ سیمی گریوال عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئی

10  اپریل‬‮  2022

بھارت کی نامور اداکارہ، میزبان اور ہدایتکارہ سیمی گریوال پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

سمی گریوال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو 40 سال سے جانتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناکامی کی بہت سے وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن کرپشن ان میں سے ایک کبھی نہیں ہوسکتی۔ عمران خان کو قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے  برطرف کردیا گیا ہے۔

 سمی گریوال نے عمران خان کی برطرفی سے متعلق ٹوئٹ کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن ایک مقبول وزیر اعظم کو برطرف کر سکتی ہے۔ سیاست میں آئیڈیلسٹ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved