عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر چھاپہ

10  اپریل‬‮  2022

ڈیجیٹل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا گیا۔

عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس دوران چھاپہ مار ٹیم لیب ٹاپ ، موبائیل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے کر ساتھ لے گئی ۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ  ڈاکٹر ارسلان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور نامعلوم افراد الیکٹرانکس اشیاء بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کے فوکل پرسن کے گھر پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی ارسلان خالد کے گھر پر حملے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارسلان انتہائی با صلاحیت ، زیرک اور مخلص نوجوان ہے ۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ  پوری تحریک انصاف ارسلان خالد کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved