رضوان کا تحفے میں دیا گیا قرآن پاک کا ترجمہ پڑھ رہا ہوں، میتھیو ہیڈن

10  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن آج کل قرآن کا مطالعہ کر رہے ہیں اور مقدس کتاب کا انگریزی ترجمہ انہیں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے تحفے میں دیا ہے۔

میتھیو ہیڈن نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا وٹل کے کمرے کا دروازہ بجامیں نے دروازہ کھولا تو سامنے رضوان کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں قران پاک تھا، وہ لمحہ انتہائی خوبصورت تھا جسے میں کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔انہوں نے کہا کہہم آدھے گھنٹے فلور پر بیٹھے اور اس پر بات کی میں روز اسے تھوڑا تھوڑا پڑھ رہا ہوں۔انہوں نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضوان میری پسندیدہ شخصیت ہے اور ایک چیمپیئن آدمی ہیں۔

انہوں نے انٹرویو میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بابر ایک اچھا کھلاڑی ہے۔ گذشتہ رات وہ میرے پاس آئے اور کہا آپ کو کیا لگتا ہے میں کیسا جا رہا ہوں کوچ؟۔ہیڈن کہتے ہیں کہ بابر اعظم کی کوچنگ کی جا سکتی ہے کیونکہ وہ کھلے ذہن کے مالک ہیں۔واضح رہے پاکستان جمعرات کو ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved