گورنر خیبرپختونخوا کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد گورنر پنجاب کے بھی استعفے کا امکان ظاہر کیا جارہاتھا اور اب اطلاعات ہیں کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وہ اس وقت عمران خان کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد موجود ہیں اور وہ کراچی پہنچ کر اپنے سے استعفیٰ دے دیں گے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے کیونکہ انہیں وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے، عمر چیمہ بھی نئے وزیراعظم کے حلف اُٹھاتے ہی مستعفی ہو جائیں گے۔عمران خان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اسلام آباد بلا لیا گیا جہاں وہ آج بنی گالہ میں ہونے والی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔