موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بلا ول بھٹو کابیان سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول کا کہنا تھاکہ ہماری جماعت کی حالیہ جدوجہد کے مقاصد میں عدم اعتماد کو کامیاب بنانا تھا،انہوں نے کہا کہ ہمارے مقاصد میں انتخابی اصلاحات، پاکستان میں مستحکم جمہوریت کا قیام بھی شامل ہے جبکہ میری جدوجہد کا مقصد پاکستان میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پچھلےتین سالوں میں آئین، جمہوری نظام، انسانی حقوق اور میڈیاکی آزادی کو نقصان پہنچایاگیا۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، جب تک سیاسی اور جمہوری آزادی حاصل نہ ہو معاشی ترقی کےاہداف حاصل نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا اقدام ماضی میں کیےگئے غلط کو صحیح کرنا ہے جس کیلئے طویل راستہ طے کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی وزیراعظم کیلئے پیرکو شہباز شریف کی حمایت کرے گی۔
صحافی نے بلاول سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان کے اگلے وزیرخارجہ بننے کی تصدیق کریں گے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ میں پاکستان کے اگلے وزیرخارجہ بننے کی تصدیق نہیں کرسکتا۔