تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق سابق سپیکر کا اہم بیان

10  اپریل‬‮  2022

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کے اعلان پرمسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کا ایک طریقہ کار ہے اس کے مطابق عمل ہوگا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ کار سپریم کورٹ میں بھی رکھا گیا تھا اور میں نے بطور سپیکر پی ٹی آئی کے استعفوں کے حوالے سے جو رولنگ دی تھی اس میں دیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوتا کہ استعفا دے دیا اور مان لیا بلکہ جب سارے استعفے دیں گے تو پھر دیکھیں گے۔پیر کے اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اجلاس کی صدارت کون کرے گا اس کا پیر کو ہی پتا چلے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved