پاکستان نے نیٹ فلکس کو مات دیدی، بھارتی صحافی کا دلچسپ تبصرہ

10  اپریل‬‮  2022

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پوری دنیا سمیت بھارت بھی نظریں جمائے بیٹھا ہے، 9 اپریل 2022 پاکستانی سیاست کا سنسنی خیز دن رہا۔

تفصیلات  کے مطابق عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریکِ عدم اعتماد پر رات 12 بجے کے بعد ووٹنگ ہوئی اور یوں 174 ووٹوں کے ساتھ یہ قرارداد کامیاب ہوئی۔

ایسے میں بھارت کی مایہ ناز صحافی برکھا دت نے ٹوئٹر پر پاکستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے یکے بعد دیگرے ٹوئٹس کیں اور اپنے خیال کا اظہار کیا۔

برکھا دت نے گزشتہ روز  کو ویڈیو اسٹریمنگ ایپ نیٹ فلکس سے تشبیہہ دی اور کہا کہ پاکستان میں اس قدر دلچسپ صورتحال ہے کہ اس ملک نے نیٹ فلکس کو بھی مات دے دی ہے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں برکھا دت نے لکھا کہ اس سے بھی زیادہ دلچسپ یہ ہے کہ عمران خان کو بدلے میں کیا ملے گا، ان کی شکست ایک مکمل سودا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved