کیاتحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفے دے رہی ہے؟ علی محمد خان کا موقف سامنے آ گیا

10  اپریل‬‮  2022

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر مملکت علی محمد خان نے پارٹی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے فیصلے کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے علی محمد خان کا کہنا تھاکہ استعفیٰ کسی بھی سیاست دان کا ہتھیار ہوتا ہے لیکن اِس وقت قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا مطلب اپوزیشن کو فِری ہینڈ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 95 فیصد ارکان استعفوں کے خلاف ہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہم عمران خان کےساتھ وزارتوں کیلئےنہیں آئےتھے ذاتی رائےہےاسمبلی سےمستعفی نہیں ہونا چاہئے قمر زمان کائرہ صاحب کو مال غنیمت میں کیا مل رہا ہے؟ ابتدائےعشق ہے،ابھی تو12مصالحےکی چاٹ پکنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو بغض عمران میں اکٹھے ہوئے تھے ابھی گتھم گتھا ہوں گے ریجیم چینج کیلئے سب سے نہیں اوپر کے 3،4 لوگوں سے بات ہوتی ہے امریکیوں کویہ حق کس نےدیا،ہم جانیں ہماراملک جانے ایک بیرونی سازش بڑے پیمانے پر بےنقاب ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved