چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی یوم دستور پر قوم کو مبارک باد

10  اپریل‬‮  2022

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم دستور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے ان عظیم ہستیوں کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے آئین پاکستان کا مسودہ تیارکیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یوم دستور ایک اہم دن ہے اور گزشتہ چند برسوں سے باقاعدہ طور پر منایا جا رہا ہے، جسکی روایت سینیٹ آف پاکستان نے ڈالی ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 10 اپریل کو یوم دستور منایا جا تا ہے اس آئین نے وفاق پاکستان کو مضبوط کرنے اور ایوان بالا کے قیام سے تمام وفاقی اکائیوں میں اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پہلی عوامی پارلیمنٹ نے ملک کےموجودہ آئین کی 10 اپریل 1973ء کو متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved