عمران خان کی کال پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں

10  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کی کال پر دنیا بھر میں احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اسلام آباد ،لاہور، ملتان، کراچی اور پشاور سمیت پاکستان کے ہر شہر میں پاکستانی عوام نے عمران خان کی کال پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور سوشل میڈیا پر عمران خان کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔علاوہ ازیں اوور سیز پاکستانیوں نے بھی اپنے احتجاج اور ریلیوں سے متحدہ اپوزیشن اور امریکہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ۔

اس حوالے سے لندن میں مقیم پاکستانیوں کی بری تعداد نے نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے بھی اپنااحتجاج ریکارد کرایا ہے ، لندن کے علاقے ایون فیلڈ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کار کنان آمنے سامنے آگئے، صورتحال کشیدہ ہونے پرپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی.علاوی ازیں عمران خان نے پورے ملک میں احتجاج کی کال دی ہے ،جس پر مریم نواز سمیت تمام سیاسی مخالفین نے تنقید کے نشتر برسائے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved